ابنا: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے آج نجف اشرف میں امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کی اور اس کے بعد عراق کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سیستانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کا نجف اشرف کا یہ پہلا دورہ ہے ترکی کے وزیر اعظم آج نجف اشرف پہنچے جہاں انھوں نے شاہ ولایت ، حیدر کرار امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی بارگاہ میں اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا ترکی کے زیر اعظم نے آیت اللہ سیستانی کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دینے سے اجتناب کیا ترکی کے وزير اعظم نجف اشرف کے بعد اربیل میں ترکی کے قونصلخانہ کا افتتاح کریں کےاور کرد سربراہ مسعود بارزانی کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔/110
30 مارچ 2011 - 19:30
News ID: 234080
ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے نجف اشرف میں عراق کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سیستانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اور اس کے بعد امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کی ۔